نور کا ہالہ مرے دھیان میں اترا اکثر
معجزہ دیکھتا رہتا ہوں دعا کا اکثر
 
یہ الگ بات کہ تُو نے نہیں دیکھا ورنہ
ایک چشمہ مری آنکھوں سے بھی نکلا اکثر
 
جن کو مطلوب تصنع، نہ نمائش، نہ نمود
عادتاً گھر میں لگا لیتے ہیں میلا اکثر
 
اتنی آزادی سے وہ غزلوں میں در آتا ہے
چاندنی جیسے اتر آئے سبک پا اکثر

محمد بلال اعظم

Share: