نے دوست ملے ہم کو، نہ اغیار مکمل
مدت ہوئی دیکھا ہی نہیں یار مکملجو شخص بھی دیکھا تو فقط ایسا کہ جس کا
کردار ہی پورا ہے نہ گفتار مکمل“اب فرق وفا میں نہ جفا میں کوئی باقی”
اقرار ہی پورا ہے نہ انکار مکملکہنے کو ہم انساں ہیں، یہ عالم ہے ہمارا
اک پل میں بدل دیتے ہیں اقدار مکملاُس حسن کو تعریف کی کیسی ہے ضرورت!
اعظمؔ یہ غزل کی گئی بیکار مکمل

محمد بلال اعظم

Share: